ملائیشیا میں ویکسی نیشن کرانے والوں پر سفری پابندیں ختم

کوالالمپور، انٹرنیشنل ڈیسک

شہریوں کی اکثریت کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا ہدف حاصل کر لینے کے بعد ملائیشیا نے شہریوں پر سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ پیر 11 اکتوبر سے ایسے تمام شہری جنہوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں، بغیر کسی پابندی کے اندرون اور بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو آئندہ حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کورونا پر مکمل قابو کبھی نہ پایا جا سکے اس لیے ہمیں اس کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا۔

ملائیشیا کی 3 کروڑ 20 لاکھ آباد میں سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کی کم سے کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہیں ان میں 12 سال سے 17 سال تک کے بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔

Shopping Basket