ترکی، 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

انقرہ، انٹرنیشنل ڈیسک

ترکی کے جنوب مغربی اور جنوب مشرقی صوبوں سے 18 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترکش کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے مولا صوبے کے ساتھ سمندر سے ایک کشتی پر سوار 12 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں 7 فلسطینی، 2 عراقی، 2 شامی اور ایک تنزانوی باشندہ شامل تھا۔ حکام کے مطابق ضابطے کی کارروائی پوری کر کے انہیں صوبائی مرکز برائے تارکین منتقل کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف کرکلاریلی صوبے کے ضلع کوفکاز سے بھی 6 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک مخبر کی رپورٹ پر ایک گاؤں سے عمل میں آئیں۔ گرفتار ہونے والے شامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں بلغاریہ میں تشدد کا نشانہ بنا کر ترکی میں دھکیل دیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

جنگ زدہ ممالک کے شہری ترکی کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ نئی زندگی شروع کر سکیں۔

Shopping Basket