برطانوی ہوم آفس کے مطابق رواں سال فرانس سے برطانیہ غیر قانونی طور پر کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئ ہے۔ اس سال 18 ہزار پناہ گزین چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ کے ساحل پر آئے جنہیں بارڈر فورس نے اپنی تحویل میں لیا۔ 2020 میں یہ تعداد صرف 8460 تھی۔ فرنچ بارڈر پولیس کے مطابق فورس نے پانچ سو لوگوں کو صرف ستمبر کے مہینے میں فرانس سے برطانیہ جانے سے روکا۔ حال ہی میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان 54 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت فرنچ بارڈر پولیس غیر قانونی طور پر پناہ گزینوں کو برطانیہ جانے سے روکے گا۔ فرنچ پولیس اب تک 13000 کے قریب لوگوں کو سمندری سفر سے روک چکی ہے۔ کرونا وبا کے بعد برطانیہ میں اس وقت پناہ گزینوں کا بحران بڑھتا جا رہا ہے اور حکومت اس سلسلے میں سخت قوانین متعارف کرانے جا رہی ہے۔

Shopping Basket