ابو ظہبی، وارنر برادرز کے پہلے ہوٹل کا نومبر میں افتتاح

ابوظہبی، زبیر ابراہیم

دنیا کی بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر برادرز نے ہوٹلنگ کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ ان کے پہلے ہوٹل کا افتتاح ابو ظہبی میں 11 نومبر کو ہو گا۔257 کمروں پر مشتمل ہوٹل یاس آئی لینڈ پر وارنر برادرز ورلڈ ابو ظہبی تھیم پارک کے سامنے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ہوٹل میں آٹھ منزلہ دیو قامت سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جن پر مہمان وارنربرادرز کے بینر تلے بننے والی ہالی ووڈ فلموں کے کردار اور مناظر دیکھ سکیں گے۔

ہوٹل لابی میں مہمانوں کا سب سے پہلے سامنا شہرہ آفاق سِٹ کام ’فرینڈز‘ فاؤنٹین سے ہو گا۔ بگز بنی اور ڈیفی ڈک کے کردار بھی ہوٹل میں گھومتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ ہوٹل میں پانچ ریستوران، ایک پول اور جزیرے کا 360 ڈگری منظر دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

Shopping Basket