تھائی لینڈ کا یکم نومبر سے10ملکوں کے سیاحوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ

بنکاک، انٹرنیشنل ڈیسک

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم نومبر سے دس ممالک کے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دیں گے۔ وزیراعظم پریون شان و شات نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سنگاپور، چین سمیت دس ممالک کے ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوا لی ہیں، تھائی لینڈ کی سیاحت پر آ سکتے ہیں۔ ان سیاحوں کو بذریعہ ہوائی جہاز آنا ہو گا اور تھائی لینڈ اترنے کے بعد انہیں قرنطینہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کم کورونا کیسز والے دیگر ممالک کو یکم دسمبر اور باقی رہ جانے والوں کو یکم جنوری تک تھائی لینڈ آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا اور سنگاپور نے کورونا پابندیاں نرم کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔تھائی لینڈ میں لاکھوں افراد سیاحت کی صنعت سے وابستہ ہیں اور اس سیکٹر کی آمدنی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Shopping Basket