استنبول میں ٹیکسی ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن

استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک

ترکی کے معروف سیاحتی شہر استنبول میں پولیس اور میٹروپولیٹن حکام نے من پسند سواریاں بٹھانے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ حکام کو تواتر کے ساتھ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ڈرائیور مسافروں کو بٹھانے سے پہلے ان کی منزل پوچھتے ہیں اور اگر انہوں نے زیادہ دور نہ جانا ہو تو کوئی بہانہ بنا کر انہیں بٹھانے سے انکار کردیتے ہیں۔ پیر کے روز ایسے 4 ڈرائیورز کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان پر 10 روز کی پابندی عائد کر دی۔ ان ڈرائیورز کو جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی سیاحوں کو استنبول کے ٹیکسی ڈرائیورز سے برے رویے اور اوورچارجنگ کی شکایات بھی ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ جتنا کم وقت انہیں ملتا ہے اس میں دور جانے والے مسافر بٹھا کر ہی ان کے خرچے پورے ہو سکتے ہیں۔ حکام استنبول میں مزید ٹیکسیاں چلانے کی اجازت دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں لیکن شہری حکومت میں اختلاف کے باعث اس پر تاحال عمل ممکن نہیں ہو سکا۔

Shopping Basket