کویت،17افراد کی شہریت ختم کر دی گئی

کویت سٹی، وحید بٹ

کویتی وزارت داخلہ اور شہریت کے حصول کی اعلیٰ کمیٹی کے چیئرمین شیخ ثمر ال علی نے دو فیصلے جاری کر کے 17 افراد کو کویتی شہریت سے محروم کر دیا ہے۔ 11 افراد کو شہریت کے قانون کے آرٹیکل 9 اور 11 کے تحت شہریت سے محروم کیا گیا ہے ۔ اس قانون کے تحت اگر کوئی کویتی شہری کسی دوسرے ملک کی شہریت اختیار کر لے تو اسے دوہری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس کی کویتی شہریت ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا جاتا ہے۔

کویتی قانون کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی خاتون کویتی شہری سے شادی کر لے تو اسے کویت کی شہرت دے دی جاتی ہے۔ شادی ختم ہونے پر اس سے شہریت واپس نہیں لی جاتی۔ اگر وہ خاتون دوبارہ اپنے پہلے یا کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرلے تو اس صورت میں اس کی کویتی شہریت ختم کر دی جاتی ہے۔

Shopping Basket