یونان تارکین روکنے کیلیے250گارڈز ترک سرحد پر بھیجے گا

ایتھنز، انٹرنیشنل ڈیسک

یونان نے غیر قانونی تارکین کا ملک میں داخلہ روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ سرحد پر 250 اضافی بارڈر گارڈز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گارڈز یونان کی ترکی کے ساتھ 200 کلو میٹر طویل سرحد ایوروس پر بھیجے جائیں گے۔ اس سرحد سے گزشتہ سال ہزاروں غیر قانونی تارکین نے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

گزشتہ سال فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ وہ سن 2016 میں یورپی یونین کے ساتھ اس معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے جس کے تحت یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو ترکی میں روکا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد ہزاروں افراد نے ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد یونان نے ترک سرحد پر 40 کلو میٹر تک باڑ نصب کر کے  غیر قانونی تارکین کی نگرانی کے لیے مزید آلات لگا دئیے تھے۔

Shopping Basket