پی آئی اے نے افغان فلائٹ آپریشن بند کر دیا

اسلام آباد، کرن حمید

پاکستان ائر لائنز نے افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ افغانستان پروازیں لے کر جانے والے پاکستانی پائلٹس کی جانب سے کابل ائرپورٹ پر سنگین شکایات سامنے آئی تھیں۔ پائلٹس کا کہنا تھا کہ افغان سول ایوی ایشن کا عملہ پیشہ ورانہ طرز عمل سے عاری اور ہمارے کامیں مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

افغان عملہ پی آئی اے کے عملے کے ساتھ تعاون بھی نہیں کرتا۔ پاکستان نے معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پی آئی اے نے کابل میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے فضائی آپریشن انتہائی مشکل حالات میں بھی جاری رکھا تھا۔

Shopping Basket