اس سال پاکستان میں بیروزگاری کم ہو گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد، جنید بٹ

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون سن 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 4.8 فیصد رہ سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں مہنگائی کے بارے میں بھی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی 3.9 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد تک ہو سکتی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بارے میں اچھی خبر نہیں اور یہاں خدشہ ہے کہ یہ 3.1 فیصد تک بڑھ سکتا ہے جو گزشتہ مالی سال 0.6 فیصد تک محدود تھا۔

Shopping Basket