پی آئی اے کی خالی پرواز امریکہ کو 13 کروڑ روپے میں پڑی

اسلام آباد، کرن حمید

امریکی حکام کو افغانستان میں اپنے شہریوں کی حقیقی تعداد سے لاعملی کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔

امریکی حکام نے ساڑھے سات لاکھ ڈالر ،تقریباً 13 کروڑ روپے، میں پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز کی خدمات حاصل کیں۔ پرواز نے کابل سے امریکی سہولت کاروں کو لے کر قطر کے الحدید ائرپورٹ پر ڈراپ کرنا تھا۔ شیڈول کے مطابق قطر سے اس پرواز نے خالی اسلام آباد واپس آنا تھا۔ پرواز جب کابل پہنچی تو پتہ چلا کہ وہاں کوئی امریکی شہری موجود نہیں بلکہ امریکی فوج کو سہولت فراہم کرنے والے افغان شہری اس پرواز سے ملک چھوڑنا چاہتے تھے۔ طالبان نے افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس لیے پرواز کو خالی واپس آنا پڑا۔

امریکی حکام نے بھی اپنے شہریوں کا بتا کر طالبان سے اس پرواز کی اجازت لی تھی۔

Shopping Basket