اسلام آباد،جعلی کورونا نتائج جاری کرنے پر2لیبارٹریز بند

اسلام آباد، جنید بٹ

پاکستانی شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر اسلام آباد میں دو لیبارٹریز کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ دارالحکومت میں دو لیبارٹریز شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں ان کی مرضی کے مطابق جعلی کورونا سرٹیفیکٹ جاری کر رہی ہیں۔ دونوں لیبارٹریز کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ کوویڈ ٹیسٹنگ کٹس بھی استعمال کر رہی تھیں تاہم ٹیسٹ کے نتیجے میں ردوبدل کر کے اسے منفی کر دیا جاتا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد کی دو لیبارٹریز کو جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 38 ہیلتھ کئیر مراکز کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

Shopping Basket