برطانیہ میں انٹر نیشنل طالب علم شدیدمشکلات کاشکار

لندن، نیوز ڈیسک
کرونا، لاک ڈاؤن اور خراب معیشت نے انٹرنیشل طالب علموں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔کرونا پابندیوں کے باعث انٹر نیشنل سٹوڈنٹس کا پارٹ ٹائم کام بھی بند ہو گیا ہے۔ کام نہ ملنے کی وجہ سے ایک چھوٹے کمرے میں پانچ سے چھ طالب علم برے حالات میں گزر بسر کر رہے ہیں۔ چینل فور نیوز کے مطابق زیادہ تر طالب علم فوڈ بنکس سے کھانا کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹیز کی کم از کم سالانہ فیس 10ہزار پاؤنڈ یعنی 20لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔ پاکستانی طالب علم بھی انتہائی مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔

Shopping Basket