زارا محمد برطانیہ کی مسلم کونسل کی پہلی خاتون سربراہ منتخب

گلاسگو، نیوز ڈیسک
گلاسگو سے تعلق رکھنے والی زارا محمد 64فیصد ووٹ لے کر مسلم کونسل آف بریٹن(ایم سی بی) کی جنرل سیکرٹری بن گئیں۔ انہوں نے اپنے مدّ مقابل اجمل مسرور کو شکست دی جو امام، استاد اور براڈکاسٹر ہیں۔29 سالہ زارا محمد انسانی حقوق کے قوانین میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔انہیں ایم سی بی سے منسلک تمام تنظیموں سے انتخابات کے بعد منتخب کیا گیا۔وہ ہارون خان کی جگہ سیکرٹری جنرل بنی ہیں جن کی چار سالہ مدت ختم ہوگئی ہے۔زارا محمد اس سے قبل ایم سی بی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رہ چکی ہیں۔برطانیہ کے اہم مسلم سیاست دان اور لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے زارا کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Shopping Basket