چوہدری رحمت علی کے جسدِ خاکی کی برطانیہ سے پاکستان منتقلی میں پاکستان رکاوٹ

اسلام آباد، انٹرنیشنل ڈیسک
پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی 1951 میں برطانیہ میں وفات پا گئے تھے اور انہیں وہیں دفن کر دیا گیا تھا۔ چوہدری رحمت علی نے وصیت کی تھی کہ ان کو پاک سر زمین میں دفن کیاجائے۔بدقسمتی سے 70 سال گزرنے کے بعد بھی ان کی وصیت پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ انڈیپینڈنٹ کے مطابق چوہدری رحمت علی کے ایک رشتہ دار چوہدری سرور نور نے برطانوی عدالت میں کیس دائر کیا کہ ان کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد انہیں پاکستان سے این او سی کی ضرورت تھی جو ابھی تک نہیں دیا گیا۔چوہدری سرور نور نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں این او سی جاری کیا جائے،اخراجات وہ خود برداشت کر لیں گے۔

Shopping Basket