جنوبی افریقہ کی فوج میں حجاب پر پابندی ختم


کیپ ٹاؤن، انٹرنیشنل ڈیسک
جنوبی افریقہ کی فوج نے مسلم خواتین کو وردی کے حصے کے طور پر ہیڈ سکارف پہننے کی اجازت دے دی ہے۔افریقی فوج نے یہ اجازت اپنی لباس کی پالیسی میں ترمیم کرکے دی ہے۔ ایک فوجی عدالت نے ایک مسلمان خاتون افسر میجر فاطمہ کے خلاف دائر مقدمہ ختم کردیا ۔اس کے خلاف یہ مقدمہ2018 میں ڈیوٹی کے دوران حجاب پہننے کی وجہ سے درج کیا گیا تھا۔کیپ ٹاؤن میں قائم فوجی عدالت نے یہ مقدمہ جنوری 2020 میں ختم کر دیا تھا لیکن اس وقت حجاب کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی تھی۔

Shopping Basket