صرف5یورو میں بلٹ ٹرین پر میڈرڈ سے بارسلونا

میڈرڈ، انٹرنیشنل ڈیسک
سپین میں مسافر ٹرینیں چلانے والے سرکاری ادارے نے انتہائی سستی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ٹرین 330کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر سفر کرے گی۔بلٹ ٹرین سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے بارسلونا تک 500 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 90 منٹ میں طے کرے گی۔ٹرین میں 438 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کا افتتاح اسی سال 23 جون کو کیا جائے گا۔ ٹکٹ کی 5 یورو قیمت سرکاری ادارے کی 80ویں سالگرہ کی خوشی میں رکھی گئی ہے لیکن اس کے بعد بھی اس کی قیمت 10 یورو سے شروع ہو گی اور سب سے مہنگا ٹکٹ 60 یورو کا ہو گا۔ سرکاری ادارے کے فرانسیسی حریف اوئیگو نے بھی اسی روٹ پر ایک سستی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ مئی سفر شروع کرنے والی اس ٹرین کے پہلے 10 ہزار ٹکٹ صرف ایک یورو میں فروخت کئے جائیں گے۔

Shopping Basket