نیوزی لینڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

کرائسٹ چرچ، سپورٹس ڈیسک
نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو یہ اعزاز آسٹریلیا کی جانب سے جنوبی افریقہ کا ٹور منسوخ کئے جانے پر حاصل ہوا۔ فائنل کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ ہندوستان میں جمعہ سے شروع ہونے والی بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد ہو گا۔ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے سیریز کم سے کم تین ایک سے جیتنا ہو گی۔ چاروں میچ برابر ہونے کی صورت میں آسٹریلیا فانئل میں پہنچ جائے گا جبکہ کسی بھی اور نتیجے کی صورت میں نیوزی لینڈ فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اس سال جون میں انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Shopping Basket