چین نے برطانوی اوورسیز پاسپورٹ غیرقانونی قرار دے دیا

ہانگ کانگ، انٹرنیشنل ڈیسک
چین نے برطانیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے برٹش نیشنل اورسیز پاسپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ اقدام چین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہو ئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت دینے کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ برطانیہ کی ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیےخصوصی سکیم اتوار کو شروع ہو ئی تھی۔ اس سکیم کے تحت ہانگ کانگ کے شہری برطانیہ کا 5 سال کا ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں جس کے بعد وہ برطانوی شہریت کے لیے اہل ہو جائیں گے۔ ہانگ کانگ کے 54 لاکھ شہریوں کی بڑی تعداد کا اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کا امکان ہے۔ چینی فیصلے کے بعد برطانوی سکیم خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔

Shopping Basket