یورپ میں کرونا کی جعلی منفی رپورٹس کا دھندہ شروع

برسلز، انٹرنیشنل ڈیسک
یورپی پولیس (یوروپول) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد جعلی منفی رپورٹوں کا دھندہ شروع ہو گیا ہے۔ یوروپول نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ منظم جرائم پیشہ گروہوں نے یورپ میں حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ دھندہ شروع کر لیا ہے۔ کئی یورپی ممالک نے مسافروں کے لیے منفی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔دس روز پہلے پولیس نے برطانیہ کے لیوٹن ائر پورٹ پر ایک شخص کو ایسے ہی جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ فرانسیسی پولیس نے بھی پیرس کے چارلس ڈیگال ائرپورٹ پر سات افراد کو 150 یورو سے 300 یورو تک جعلی منفی کرونا رپورٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا تھا۔

Shopping Basket