ہالینڈ میں متنازع کرفیو 10 فروری کو ختم ہونے کا امکان

ایمسٹرڈیم، انٹرنیشنل ڈیسک
ہالینڈ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کیاگیا متنازع کرفیو 10 فروری کو اٹھائے جانے کاامکان ہے۔ رات نو سے صبح ساڑھے چار بجے تک نافذ کیا جانے والا کرفیو دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ نافذ کیا گیا ہے۔ کرفیو کے خلاف ملک بھر میں پُر تشدد احتجاج کے دوران 200 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ڈچ اخبار این آر سی کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیراعظم مارک ریوٹے اور وزیر صحت ہیوگو ڈی جونگ ایک پریس کانفرنس میں کرفیوختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ ہالینڈ میں 27 جنوری کے بعد سے کرونا کےنئے مریضوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہالینڈ میں کرونا کے 9لاکھ 74ہزار 775 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 14ہزار افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

Shopping Basket