کسان احتجاج، امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹویٹ پر بھارتی بلبلا اٹھے

نئی دہلی، انٹرنیشنل ڈیسک
امریکہ کی معروف گلوکارہ ریحانہ بھی بھارت میں کسانوں پر تشدد کے خلاف بول اٹھیں۔ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد کی ایک خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’ہم اس پر بات کیوں نہیں کر رہے؟‘‘ ان کی ٹویٹ کو اب تک 2 لاکھ 68ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 6 لاکھ افراد نے اسے لائیک کیا ہے۔دوسری طرف سب سے بڑی جمہوریت کے باشندوں نے ریحانہ کی ٹویٹ کو لے کر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کسی نے ان کی ٹویٹ کو بھارت کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا تو کسی نے سیدھا پاکستان کی ایجنٹ قرار دے دیا۔ انتہا پسندوں کی تنقید کے باوجود ریحانہ کی ٹویٹ کو بڑے پیمانے پر سراہا بھی گیا ہے کہ انہوں نے بھارت کے ریاستی تشدد کا شکار کسانوں کے حق میں آواز بلند کی۔

Shopping Basket