اسرائیلی وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے

یروشلم، انٹرنیشنل ڈیسک
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے براہ راست پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ وہ کرونا وبا کی وجہ سے دو مرتبہ یہ دورہ ملتوی کر چکے ہیں لیکن اب وہ یہ دورہ ملتوی نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ انتہائی مختصر تین گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہو سکتا ہے وہ یو اے ای سے واپسی پر بحرین بھی جائیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا دورہ نو فروری کو ہو گا۔ یاد رہے کہ یو اے ای اور بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔

Shopping Basket