بیرون ملک جا کر عملہ غائب، پی آئی اے نے علاج ڈھونڈ نکالا

لاہور، عمر حمید بٹ
پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے نے عملے کے بیرون ِ ملک جا کر فرار ہونے کے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا ہے کہ آئندہ بیرون ملک جانے والے کیبن کریو کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے تحریری ضمانت جمع کروانا ہو گی۔ اہل خانہ اس بات کی ضمانت دیں گے کہ عملے کا رکن بیرونِ ملک جا کر غائب نہیں ہو گا۔ اگر رکن غائب ہو گیا تو اس کے اہلخانہ کو جواب دینا ہو گا۔ حال ہی میں عملے کے ارکان کے غائب ہونے کے دو واقعات سامنے آئے تھے۔ جمعہ کے روز ایک ائیر ہوسٹس کینیڈا کے شہر ٹورٹنو جا کر غائب ہو گئی تھیں۔ اس واقع کے بعد بیرون ملک پہنچتے ہی عملے کے پاسپورٹس لے لینے کی پالیسی بھی متعارف کروائی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں تک تحریری ضمانت دینے کی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

Shopping Basket