امریکا نے سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

انٹر نیشنل ڈیسک

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے آخری دنوں میں ہونے والے اربوں ڈالر کے سودے منجمد کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ نے امارات کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کے لیے 23 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔ صدارت کے آخری دنوں میں ٹرمپ نے سعودی عرب کو تین ہزار جدید ترین گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد یمن حملوں پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔ امریکی کانگرس نے بھی ان میں سے بعض سودوں کی منظوری سے انکار کر دیا تھا۔

Shopping Basket