کورونا کے خلاف  جنگ، پاکستان بھارت اور امریکہ بھی آگے

سڈنی، نیوزڈیسک
کورونا کی مہلک وبا سے نمٹنے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کی پوزیشن انہترجبکہ بھارت کی چھیاسی رہی۔ نیوزی لینڈ کورونا وبا کے خلاف کامیاب ترین ملک رہا۔ ویت نام دوسرے اور تائیوان تیسرے نمبر پر کامیاب ترین ممالک قرار پائے۔برطانیہ چھیاسٹھ اور امریکہ چورانوے نمبر پر رہا۔یعنی امریکہ کی کارکردگی انتہائی ناکام رہی۔ آسٹریلوی ادارے کی تحقیق کے مطابق کچھ ممالک کوکم آبادی اور ہم آہنگ معاشرے کی بدولت کورونا سےنمٹنےمیں آسانی ہوئی۔ تحقیق میں 100ممالک کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

Shopping Basket