یورپ : پناہ گزینوں پر سنگین حملوں میں اضافہ

لندن، انٹر نیشنل ڈیسک
اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ادارے یو این ایچ سی آر نے یورپ میں پناہ گزینوں اور مہاجرین کے خلاف ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ۔ ادارے نے کہا ہے کہ انہیں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے خلاف مسلسل ظلم و جبر کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ ادارے کے اسسٹنٹ کمشنر نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے حملے روکنے کے لئے فوری اقدامات کریںاقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے یورپی یونین کو انسانی حقوق اور مہاجرین کے قوانین کی یاد دلاتے ہوئے اپیل کی ہے پناہ گزینوں کو بارڈر سے واپس نہ بھیجا جائے۔

Shopping Basket