فواد عالم کی سنچری سے نئی بحث شروع

لاہور، جنید حمید بٹ
فواد عالم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری نےکرکٹ شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی سنچری مکمل ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہو گئی کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں تواتر کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود دس سال تک قومی ٹیم میں موقع کیوں نہیں دیا گیا۔ شائقین سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کی حق تلفی کا جواب کون دے گا۔ ان دس سال میں محسن حسن خان، معین خان، انضمام الحق، عبدالقادر، ہارون رشید اور سلیم جعفر بھی چیف سلیکٹر رہے۔پاکستانی میڈیا کے بعض حصوں کی جانب سے صرف انضمام الحق کو نشانہ بنائے جانے کو بھی شائقین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ باقی تمام چیف سلیکٹرز اور کپتانوں کو چھوڑ کر صرف انضمام کو قصوروار قرار دینا زرد صحافت ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

Shopping Basket