سعودی عرب: اربوں ڈالر کی کرپشن، 32 افراد گرفتار

نیوزڈیسک

سعودی حکام نے ساڑھے 11 ارب درہم کے کرپشن سکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔ سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن کے کہا ہے کہ مرکزی بنک کے افسروں کو رشوت دے کر اتنی بڑی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی۔ رشوت دینے والوں میں مقامی گینگ اور کاروباری افراد بھی شامل تھے۔ کمیشن کے اہلکاروں نے 5افراد کو 98لاکھ ریال بنک میں جمع کرواتے گرفتار کیا۔ ان کی نشاندہی پر 12 بنک ملازمین، 7 تاجروں، 5 سعودی شہریوں، 2 غیر ملکیوں اور ایک پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 

Shopping Basket