اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیں گے

تہران، انٹرنیشنل ڈیسک
ایران نے اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں ملنے والی حملے کی دھمکیوں کا جواب دے دیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر ابو الفضل شکارچی نے واضح کیا ہے کہ اگر صیہونی طاقت نے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران تل ابیب اور حائفہ کو ملبے کے ڈھیر بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے محدود حملہ بھی کیا تو ایران ایسے تمام میزائل اڈوں کو نشانہ بنائے گا جہاں سے اسرائیل اس پرحملہ کر سکتا ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بتایا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت سے نمٹنے کے لیے اسرائیل فوجی کارروائی کے منصوبے بنا رہا ہے۔

Shopping Basket