پاکستان میں انسانی حقوق کے پورٹل کا افتتاح

اسلام آباد، نیوز ڈیسک
پاکستان کی وزارت انسانی حقوق میں انسانی حقوق کی معلومات کے پہلے پورٹل کا اجرا کر دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کی آگاہی کو فروغ دینے کیلئے شہریوں کو اہم معلومات تک رسائی ملے گی۔ پاکستان اور یورپی یونین کے اشتراک سے تیار کئے گئے اس پورٹل کو شہریوں ، وکلاء، اساتذہ ، محققین اور طالب علموں کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔پاکستان پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس پورٹل کے اجرا سے انسانی حقوق سے متعلق درست اعدادو شمار فراہم کرنے میں کامیابی حاصل ہو گی جس سے جھوٹے اور منفی پراپیگنڈے کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

Shopping Basket