سکاٹ لینڈ کی سیاحوں کو راغب کرنے کی مہم شروع

ایڈن برگ، نیوز ڈیسک
سکاٹ لینڈ کے سرکاری ادارے ’وزٹ سکاٹ لینڈ‘ نے سیاحوں کو سوشل میڈیا سیاحت چھوڑ کر حقیقی سیاحت کی جانب آنے کی ترغیب دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نفلوئنسرز کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے اپنی تصاویر لگا لینے سے سیاحت نہیں ہو سکتی ۔ سیاحت کے لیے آپ کو اپنے موبائل فون کے باہر کی حقیقی دنیا میں جانا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے۔ سکاٹ لینڈ کو کورونا وائرس کے باعث سیاحت کے شعبے میں شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ دنیا کا سب سے خوبصورت ملک ہے لیکن سوشل میڈیا دیکھ کر لگتا ہے اس ملک میں صرف چار یا پانچ مقامات ہی خوبصورت ہیں کیونکہ باقی مقامات کی تصاویر اس تعداد میں شیئر نہیں کی جاتیں۔ اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے بھی سیاحوں کو انسٹاگرام انفلوئنسرز کو چھوڑ کر خود سیر کرنا ہو گی۔

Shopping Basket