ترکی کو 2021میں  ڈھائی کروڑ سیاحوں کا انتظار

استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک
ترک حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کورونا ویکسین سیاحت کو فروغ دے گی اور 2021 میں ڈھائی کروڑ سیاح ترکی کی سیر کرنے آئیں گے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں ساڑھے چار کروڑ سیاحوں نے ترکی کا رخ کیا تھا جس سے ترکی کو 34 ارب 50 کروڑ ڈالر آمدنی ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں سے ترک سیاحت کو شدید نقصان پہنچا تھا اور 2020 کے پہلے 11 مہینوں میں اس میں 72 فیصد کمی آئی تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حقیقی تعداد بحال ہونے میں کم سے کم دو سال کا عرصہ لگے گا۔ ترک معیشت میں سیاحت کے شعبے کا حصہ 12 فیصد ہے۔

Shopping Basket