برطانیہ بین الاقوامی مسافروں کو مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہو گا

برطانوی میڈیا کے مطابق جو برطانوی شہری جنوبی افریقہ، جنوبی امریکہ اور پرتگال سے آیئں گے انہیں ہوٹلوں میں کم از کم 10 روز کے لیے قرنطینہ اپنے خرچے پر کرنا ہو گا۔

برطانیہ میں داخلے کے لیے مسافروں کو اپنا کرونا وائرس کا نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا بھی لازم ہے۔ برطانیہ نے حال ہی میں جنوبی افریقہ، پرتگال اور برازیل کے ساتھ ہوائی سفر بند کیا ہے۔

رطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ، برازیل، بھارت اور میکسیکو کے بعد برطانیہ پانچواں ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Shopping Basket