افغانستان میں بڑھتے تشدد پر پریشانی کا اظہار

پاکستانی وزیر  خارجہ نے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے افغانستان میں امن،

جنگ بندی اور تشدد میں کمی  لانے کے لئے مزاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان دفتر خارجہ  کے مطابق پاکستان اافغانستان کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر سے

امن عمل، تشدد میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سفارتی روابط کو مضبوط کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

افغان وزیرِ خارجہ حنیف اتمر نے افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے مذہبی عمائدین کی معاونت حاصل کی بھی تجویز دی۔

شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک میں باہمی تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ سرحدی علاقوں میں مقامی تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا وزیرِ اعظم کی پالیسی کا حصہ ہے۔

Shopping Basket