ہالینڈ میں افغان مہاجرین کے لیے دوسری پناہ گاہ کھول دی گئی

زوٹ کیمپ میں کھولی گئی پہلی پناہ گاہ میں 178 مزید پناہ گزین آنے کے بعد وہاں پناہ گزینوں کی تعداد 400 سے بڑھ گئی تھی جس کے بعد اس میں مزید گنجائش ختم ہو گئی تھی۔ زیسٹ میں ایک نئی عارضی پناہ گاہ کھول دی گئی ہے جس میں نئے مہاجرین کو رہائش دے دی گئی ہے۔ کابل سے بذریعہ ہوائی جہاز یہاں کل 129 افغان باشندے پہنچے تھے جن میں سے 18 کے پاس ہالینڈ کے پاسپورٹ تھے۔ہالینڈ کی حکومت افغانستان میں پھنسے 700 ڈچ شہریوں اور سینکڑوں ایسے افغان شہریوں کو ہالینڈ لانے کی کوشش کر رہی ہے جو ہالینڈ کی مدد کرتے رہے ہیں۔

Shopping Basket