refugees

برطانیہ: پناہ گزینوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ

برطانوی ہوم آفس کے مطابق رواں سال فرانس سے برطانیہ غیر قانونی طور پر کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئ ہے۔ اس سال 18 ہزار پناہ گزین چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ کے ساحل پر آئے جنہیں بارڈر فورس نے اپنی تحویل میں لیا۔ 2020 میں یہ تعداد صرف 8460 تھی۔ فرنچ بارڈر پولیس کے مطابق فورس نے پانچ سو لوگوں کو صرف ستمبر کے مہینے میں فرانس سے برطانیہ جانے سے روکا۔ حال ہی میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان 54 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت فرنچ بارڈر پولیس غیر قا ...

food

برطانیہ: کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو گئیں

برطانیہ: کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو گئیں لندن، نوید عالم ٹماٹو کیچپ اور دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنی نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ کمپنی نے بی بی سی کو بتایا کہ برطانیہ کے شہریوں کو اب مہنگی چیزیں خریدنے کی عادت اپنا لینی چاہئیے۔ یو این فوڈ ایجنسی کے مطابق آئل، ناشتے کی اشیاء، سیریلز وغیرہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں افراط زر میں اضافہ اور کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں تیل اور گیس کے ...

houses of parliament, london, big ben-1055056.jpg

پناہ کی تلاش میں برطانیہ آنے والوں کو کام نہ دینا غیر قانونی قرار

برطانیہ کی عدالت نے ہوم آفس کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے پناہ کی تلاش میں رہائش پذیر افراد کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ برطانیہ میں عام طور پر پناہ کی تلاش میں رہنے والوں کو کام کی اجازت نہیں دی جاتی۔ کام کی اجازت کے لئے ایک سال بعد ہوم آفس کو درخواست دینی پڑتی ہے اس کے بعد بھی تمام درخواست گزاروں کو کام کی اجازت نہیں ملتی۔ اجازت ملنے والوں کو بھی مخصوص پیشوں میں کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کام کی اجازت نہ ملنے سے پناہ گزینوں کے بچوں پر منفی اثرا ...

petrol uk

برطانیہ میں پٹرول کا بحران ،فوج طلب کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں پٹرول کی کمی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی سپلاٗی اور چین کا بحران پیدا ہو گیا۔ حکومتی بیٹھک کے بعد وزرا نے بتایا کہ پٹرول کا بحران صرف چند شہروں میں ہے۔حکومتی وزرا کے مطابق پٹرول شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے ٓارمی کو بھی بلایا جا سکتا ہے ۔حکومت اس پہلو پر بھی سوچ رہی ہے کہ شارٹ ٹرم ورک ویزہ جاری کر کے لاری اور ٹریلر  ڈرائیورز  کو یورپ سیمت دنیا کے دیگر ممالک سے بلایا جا سکتا ہے۔ بر طانیہ میں اس وقت ایک لاکھ کے قریب ٹریلر، ٹرک اور لاری ڈرائ ...