Thai Plane

تھائی حکومت ملک میں داخلے کی شرائط نرم کرنے پر رضامند

تھائی لینڈ کی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کے بعد غیر ملکی مسافروں کے لیے پابندیاں نرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ نئے ضوابط کے تحت مسافر دوسرے آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کی جگہ اینٹی جن ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی کم سے کم مالیت 50 ہزار ڈالر سے کم کر کے 20ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلے وزیر اعظم پریوت چانو چا کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کئے گئے۔ اب تھائی لینڈ میں داخل ہونے والوں کو پانچویں روز اینٹی جن ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے ...

Security Alert

روسی حملہ، پاکستانی طلبہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

روسی فوج کے یوکرین پرحملے کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تعینات پاکستان کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نول اسرائیل کھوکھر نے یہ ہدایت وہاں موجود 40 طلبہ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران کی۔ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ یوکرین میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اس لیے انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان واپس چلے جائیں۔ تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جو طلبہ اپنے کسی امتحان یا دیگر ضروری مصروفیت کی وجہ سے پاکستان نہیں جا سکیں گے ان ...