Kaaba Makkah Mecca

سعودی عرب نے میزبان عمرہ ویزے منسوخ کر دئیے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں کی جانب سے مہمانوں کے لیے حاصل کئے گئے عمرے کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ قوانین کے مطابق سعودی عرب کے شہری اور رہائشی مخصوص شرائط پوری کر کے بیرون ملک سے تین سے پانچ عمرہ زائرین تک کو ویزے پر بلا سکتے تھے۔ یہ ویزے آبشر پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کئے جا رہے تھے لیکن اب سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سہولت کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے وزارت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ فی الحال آبشر پلیٹ فارم ...

Germany German Glag

جرمن حکومت کا کم سے کم اجرت 12 یورو فی گھنٹہ کرنے کا اعلان

جرمنی نے اکتوبر سے کم سے کم اجرت میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ اس سال کی آخری سہ ماہی شروع ہوتے ہی کم سے کم اجرت 12 یورو کر دی جائے گی۔ اجرت میں اضافہ دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی کو کم سے کم اجرت 9.82 یورو فی گھنٹہ سے بڑھا کر 10.45 یورو کر دی جائے گی۔ یکم اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں اسے مذید بڑھا کر 12 یورو فی گھنٹہ کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے جرمنی میں کام کرنے والے 62 لاکھ سے زائد ورکرز کو فائدہ ہو گا جن میں اپنا کام کرنے والے اور مر ...

Beggar

یو اے ای، بھیک مانگنے پر 6 ماہ قید، ایک لاکھ درہم جرمانےکی سزا

متحدہ عرب امارات نے ملک میں منظم بھیک مانگنے والے نیٹ ورک توڑنے کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ دو یا دو سے زائد افراد پر مشتمل بھیک مانگنے والے گروہوں کے ارکان کو کم سے کم چھ ماہ قید اور کم سے کم ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ وفاقی قانون کے آرٹیکل 476 کے لائ نمبر 31 کے تحت بھیک منگوانے کے لیے دوسرے ممالک سے لوگوں کو متحدہ عرب امارات لانے والے افراد کو بھی یہی سزائیں دی جائیں گی۔ گزشتہ کئی سال سے متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والوں کی ت ...

German Police

جرمنی، پناہ گزینوں پر 1250 سے زائد حملے

گزشتہ سال کے دوران جرمنی میں تارکین وطن پر ایک ہزار 250 سے زائد حملے کئے گئے۔ زیادہ تر حملوں میں دائیں بازو کے شدت پسند گروہ ملوث تھے۔ نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف کام کرنے والی ایک این جی او کے مطابق حملوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پناہ گزینوں اور ان کے رہائشی مقامات پر سن 2021 کے دوران مجموعی طور پر 1250 سے زائد حملے ریکارڈ کئے گئے۔ ان حملوں میں 153 افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ جرائم مشرقی جرمنی کے علاقے برانڈنبرگ میں ہوئے جہاں ملک بھر میں سب س ...