پاکستان کو 2020 میں زیرِ زمین پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اورقبل از وقت اقدامات نہ کرنےکی وجہ سے پاکستان میں میٹھے پانی کے معیار اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ورلڈ بنک کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہونے امراض کے علاج کے لیے اخراجات میں اضافے سے ملک میں غربت بھی بڑھ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آلودگی، حد سے زیادہ زیرِ زمین پانی کا استعمال، نہری پانی کا ناقص انتظام اور آب پاشی کے نامناسب طریقوں کی وجہ سے پاکستان میں زیرِ زمین تازہ پانی کی محفوظ ترسیل میں کمی آ رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسی بارے میں

Shopping Basket