چین نے براہ راست
چین نے براہ راست

امریکی صدر جو بائیڈن کے  چارج سنبھالنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شدید دباؤ میں ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس چیف نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کے قتل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی میڈیا نے گزشتہ سال سی آئی اے کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا تھا کہ سعوی ولی عہد  کو جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا  گیا ہے۔  امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صدر جو بائیڈن ایران اور سعو دی عرب کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کرائیں گے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد بن سلمان کے ساتھ ذاتی تعلقات بنائے اور ٹرمپ انہیں ہر مشکل سے بچاتے رہے۔نئی امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ دوبارہ مزاکرات کا آغاز کرے گی جو سعودی عرب کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسی بارے میں

Shopping Basket