حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ابوظہبی میں سیاحوں کے لیے مفت بس سروس شروع

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، ابو ظہبی

7  نومبر 2021

ابو ظہبی نے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ریاست میں مفت شٹل سروس شروع کر دی ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے شروع کی گئی یہ بس سروس سیاحوں کو مختلف ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات تک لے کر جاتی اور واپس چھوڑتی ہے۔ بس کے روٹ پر 20 سٹاپ بنائے گئے ہیں جن میں 9 ہوٹل، 9 تفریحی مقامات اور 2 ایکسپو 2020 کے سٹاپ شامل ہیں۔ پہلے فیز میں یہ بس یاس آئی لینڈ، جبیل آئی لینڈ، سادیات آئی لینڈ، ابو ظہبی ٹاؤن سنٹر اور گرینڈ کینال کو ملائے گی۔ یہ سہولت ایسے سیاحوں کو میسر ہو گی جنہوں نے وزٹ ابو ظہبی ویب سائٹ کے ذریعے کسی ہوٹل یا تفریحی مقام کی سیر کی بکنگ کروائی ہو گئی۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے دو بسیں مختص کی گئی ہیں جن میں وائی فائی، ائیر کنڈیشنر، وہیل چیئر سے بیٹھنے جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket