ہالینڈ،257 میئرزنے کورونا وائرس پالیسی کی مخالفت کر دی

International Desk

انٹرنیشنل ڈیسک، ایمسٹرڈیم

25 جنوری           2022 

ہالینڈ کے شہروں کی اکثریت نے وفاقی کابینہ سےکورونا وائرس پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم کے میئر فیمکے ہلسیما اور بریڈا کے پال ڈیپلا نے گزشتہ ہفتے پالیسی تبدیل کرنے پر زور دیا تھا۔مئیرایمسٹر ڈیم اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ایڈہاک اقدامات مقامی حکومتوں پربوجھ کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے اسے قانون کی حکمرانی کے تحت ناپسندیدہ قراردیااور کہا کہ شہریوں کو جبراًحکومتی اقدامات پر عمل کروانا اپنے ہی شہریوں کے خلاف کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔

کیٹرنگ، تقریبات اور ثقافت کے شعبوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں کابینہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے کونسل نے جمعہ کو ایک اضافی میٹنگ کا عندیہ دیا ہے۔ سلامتی کونسل نے جمعہ کے روز متنبہ کیا کہ کورونا وائرس پابندیوں کے خلاف عوام میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ لوگ اب ان قوانین کی پابندی نہیں کرتے۔پڑوسی ممالک کی صورتحال نیدرلینڈ میں بھی دباؤ بڑھا رہی ہے کیونکہ وہاں کورونا وائرس کے متعلق پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

Shopping Basket