ہالینڈ، چھوٹے بچوں کو کورورنا کی ڈوز اسی ماہ شروع ہو گی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایمسٹرڈیم

10  جنوری           2022 

ہالینڈ کی  حکومت نے ملک بھر میں پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جنوری میں شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہےکہ والدین بچوں کی رجسٹریشن 18 جنوری سے کروا سکیں گے جبکہ انہیں 25 جنوری سے ویکسی نیشن لگانا شروع کر دی جائے گی۔

اعدادوشمار کے مطابق ہالینڈ میں اس وقت پانچ سے گیارہ سال تک کے تیرہ لاکھ بچے ہیں جنہیں اس مہم میں ویکسی نیشن دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ان بچوں کو بالغوں کو دی جانے والی ویکسی نیشن کا تیسرا حصہ لگایا جائے گا۔ نیشنل ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویکسی نیشن سے سکولوں اور سپورٹس کلبوں میں کورونا روکنے میں مدد ملے گی جس سے پابندیوں میں نرمی کرنے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔ بچوں کو ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کابینہ نے نیشنل ہیلتھ کونسل کی سفارش پر گزشتہ ماہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket