اومیکرون، ویسٹرن آسٹریلیا نے بارڈر کھولنے کا فیصلہ منسوخ کردیا

Abdullah Ajmal

عبداللہ اجمل، سڈنی

24  جنوری           2022 

ویسٹرن آسٹریلیا کی حکومت نے پڑوسی ریاستوں کے لیے اپنی سرحد کھولنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے کیسز میں بے تحاشہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک میں بیماریوں کا بے قابو پھیلاؤ نہیں دیکھنا چاہتے اور اومیکرون کو روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ میل جول میں کمی ہے۔ اس سے پہلے ویسٹرن آسٹریلیا نے فروری کے اوائل میں سرحد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اب سرحد کب کھولی جائے گی اس بارے میں حکومت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب تاجروں اور بزنس مینوں نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ورکرز کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی جو کاروبار کے لیے مہلک ثابت ہو گی۔ انہوں نے مقامی حکومت کی توجہ وفاقی حکومت کی اس پالیسی کی جانب مبذول کروائی جس کے مطابق 80 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہونے پر کاروبار کھول دیا جانا چاہئے جبکہ ویسٹرن آسٹریلیا میں 84 فیصد سے زائد شہری ویکسی نیشن مکمل کروا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket