آسٹریلیا، سٹوڈنٹ اور عارضی ویزے والوں کو فل ٹائم کام کی اجازت

Abdullah Ajmal

عبداللہ اجمل، سڈنی

21  جنوری           2022 

آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے کورس شروع ہونے سے پہلے ہی فل ٹائم کام کر سکتے ہیں۔ اومی کرون وائرس کی وجہ سے لیبر مارکیٹ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئےتمام سٹوڈنٹ ویزہ ہولڈرزکو اپنے ویزہ کی شرائط کے برعکس  فل ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوگئی۔ اس سے پہلے سٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے صرف اس صورت میں بغیر پابندی کے کام کر سکتے تھے جب وہ کسی اہم شعبے میں ملازم ہوں۔ اس کے علاوہ نئے آنے والے سٹوڈنٹ اپنی درخواست کی فیس واپس لینے کے بھی اہل ہونگے۔حکومتی اعلان کے مطابق سفری پابندیوں سے متاثر ہونے والے بین الاقوامی گریجویٹس کے ویزےمیں توسیع کی جائے گی اور مزید ویزے بھی جاری کئے جائیں گے۔

وزیر برائے امیگریشن، سٹیزن شپ، مائیگرنٹ سروسز اور ملٹی کلچرل افیئرز کی میڈیا ریلیز کے مطابق، اس کا اطلاق سٹوڈنٹ ویزا ہولڈرز پر بھی ہوگااور پرائمری ویزا ہولڈرزپر بھی ہوگا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کی طرف سے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کے دوران بھی اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس پالیسی کا اپریل 2022 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ورکنگ ہالیڈے میکرز (WHMs)نئی پالیسی کے مطابق ایسے افراد جو سب کلاس 417 – ورکنگ ہالیڈے ویزا یا سب کلاس 462 – ورکنگ اور ہالیڈے ویزا کے حامل ہیں، اپنی ویزا کی شرط 8547 کے برعکس کم از کم اس سال  کے آخر تک فل ٹائم کام کر سکتے ہیں۔ 12 ہفتوں کے اندر واپس آنے والے ورکنگ ہالیڈے میکرز، بیک پیکرز اور 8 ہفتوں میں واپس آنے کی صورت میں غیر ملکی طلبہ اپنی ویزا درخواست کی فیس واپس حاصل کر سکیں گے۔

اس ہفتے ایک اور اعلان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ویزا ہولڈرز کے ویزوں میں 3 سال کی توسیع کی جائے گی تاکہ انہیں آسٹریلیا میں داخل ہونے اور علاقے میں رہنے اور کام کرنے کا آغاز کرنے یا دوبارہ شروع کرنے کے لیے کافی وقت مل سکے۔اس فیصلے سے مندرجہ ذیل ویزہ رکھنے والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے:ذیلی کلاس 489 – ہنر مند علاقائی (عارضی) ویزا،ذیلی کلاس 491 – ہنر مند کام کا علاقائی (عارضی) ویزا، یا ذیلی کلاس 494 – ہنر مند تاجر کے زیر کفالت علاقائی (عارضی) ویزا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket