اومیکرون کا خطرہ، نیوزی لینڈ نے سرحدیں بند کر دیں

Hassan Gilani Christ Church

حسن گیلانی، کرائسٹ چرچ

20  جنوری           2022 

نیوز ی لینڈ کی حکومت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے ملکی سرحدیں بند کر دی ہیں۔ دوسرے ممالک میں موجود نیوزی لینڈ کے اپنے شہری بھی وطن واپس نہیں جا پا رہے۔ کوویڈ ریسپانس کے وزیر کرس ہپکنز نے یہ فیصلہ ملک میں آئسولیشن اور قرنطینہ کی گنجائش ختم ہونے کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں کے لیے گنجائش پیدا ہونے تک ملکی سرحدیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی تاریخ نہیں دی گئی جب نیوزی لینڈ کے شہری اور ویزہ رکھنے والے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔

حالیہ دنوں کے دوران  نیوزی لینڈ میں اومیکرون کے ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مہینے اور آخری سات دن کی نسبت نئے کیسز کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری کے آغاز میں نیوزی لینڈ میں داخل ہونے کے خواہشمند 16 ہزار افراد کے لیے صرف ایک ہزار 250 کمرے خالی تھے۔  ان کمروں میں قرنطینہ کئے بنا نیوزی لینڈ میں داخل ہونے کا اور کوئی طریقہ بھی نہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے فروری کے وسط سے ایسے تمام افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جنہوں نے کورونا کی ویکسی نیشن مکمل کروا لی ہو۔ اس اعلان پر عملدرآمد بھی اب ملکی سرحدیں کھلنے کے بعد شروع ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket