حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آسٹریلیا، وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز نے بارڈر کھول دئیے

Abdullah Ajmal

عبداللہ اجمل، سڈنی

7  نومبر 2021

مصروف کرسمس سیزن سے قبل آسٹریلیا کی سب سے بڑی ریاستوں وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز نے ایک دوسری کے لیے بارڈرز کھول دئیے ہیں۔

کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کے بعد ان دونوں ریاستوں نے سرحدیں بند کر دی تھیں یاد رہے کہ آسٹریلیا کی آدھی سے زیادہ آبادی ان دونوں ریاستوں میں رہتی ہے۔اس فیصلے کے بعد ہوٹلوں، ائیر لائنز اور سیاحتی صنعت سے وابستہ دوسرے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وکٹوریہ میں ویکسی نیشن مکمل کروانے والوں کی تعداد 83 فیصد اور نیو ساؤتھ ویلز میں 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہری بارڈر کھلنے کے بعد بھی ہمسایہ ریاست میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

جمعے کو وکٹوریہ میں کورونا وائرس کے  ایک ہزار 343 اور نیو ساؤتھ ویلز میں 249 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket