حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سپین، سمندر میں تارکین کو بچاتے ہوئے ایک بچہ ہلاک

Sohail Farooq

سہیل فاروق، میڈرڈ

27  اکتوبر 2021

سپین کے جزیرے کینری آئی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں تارکین کی ایک کشتی پر سوار افراد کو بچاتے ہوئے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ سپینش حکام کے مطابق ساحل سے 185 کلو میٹر دور سمندر میں ایک بھٹکی ہوئی کشتی دیکھی گئی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس پر سوار افراد کو بچانے کی کوشش کی گئی جن میں دو بالغ اور چھ بچے سوار تھے۔ تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک بچہ رستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ہسپتال میں داخل کرائے جانے والے افراد پانی کی شدید کمی کا شکار تھے۔ ریڈ کراس کے ایک اہلکار کے مطابق ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد آٹھ دن پہلے مغربی صحارا سے کشتی پر روانہ ہوئے تھے اور یورپ منتقل ہونا چاہتے تھے۔ ہر سال ہزاروں افراد کشتیوں پر سوار ہو کر افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔یورپی ممالک کی جانب سے زمینی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے بعد سمندر سے آنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket