حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سپین، برسرروزگار افراد کی تعداد 2کروڑ سے بڑھ گئی

Sohail Farooq

سہیل فاروق، میڈرڈ

یکم نومبر 2021

سپین میں سن 2008 کےبعد 13 سال میں پہلی مرتبہ برسر روزگار افراد کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سپین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سپین میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 300 نوکریوں کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی ملک میں موجود نوکریوں کی تعداد دو کروڑ 31 ہزار تک پہنچ گئی۔سب سے زیادہ اضافہ خدمات کے سیکٹر میں ہوا جہاں 3 لاکھ 77 ہزار 200 نئی نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر صنعت کے شعبے میں 63 ہزار نئے افراد کو روزگار ملا۔  اس اضافے کی بدولت ملک میں بے روزگار افراد کی شرح بھی 3.59 فیصد تک آ گئی۔ سپین میں 78 فیصد سے زائد آبادی کی کورونا ویکسین مکمل کر دی گئی ہے جس کے بعد لیبر مارکیٹ میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

سپین میں روایتی طور پر تیسری سہ ماہی ملازمتوں کے لیے اہم ہوتی ہے کیونکہ موسم گرما کے باعث سیاحت بڑھ جاتی ہے جس سے عارضی نوکریوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہو جاتا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں زراعت میں 49 ہزار 600 اور تعمیرات میں 31 ہزار 200 نوکریاں کم بھی ہوئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket